لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے چھاپے پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی نالائقی کو چھپانے کے لیے اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے۔
مریم نواز کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ناکامی اور پسپائی کے بعد بھی حکومت گھٹیا ہتھکنڈوں سے باز نہیں آئی۔ اپنی نالائقی اور نااہلی پر مہر ثبت کرنی والی حکومت ایسی حرکتوں سے اپنی ناکامیاں نہیں چھپا سکتی۔
ہر محاذ پر ناکامی و پسپائی کے بعد بھی حکومت گھٹیا ہتکنڈوں سے باز نہیں آئی۔ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنی نالائقی اور نااہلی پر مہر ثبت کرنی والی حکومت ایسی حرکتوں سے اپنی ناکامیاں نہیں چھپا سکتی۔یاد رہے کہ حمزہ شہباز اپنی شدید علیل ICU میں داخل نو مولود بیٹی کو چھوڑ کر وطن واپس آیا تھا
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 5, 2019