والد کے علاج بارے حتمی فیصلہ نہیں ہوا، مریم نواز

Last Updated On 15 April,2019 06:35 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے بتایا ہے کہ ان کے والد کے علاج کے بارے میں ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ابھی مختلف میاں نواز شریف کی مختلف رپورٹس چیک کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے لکھا کہ نواز شریف کو دل کے علاوہ دماغ کی شریانوں کا مسئلہ بھی سنگین ہے۔ والد کی صحت کے حوالے سے بہت پریشان ہوں۔ لوگوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
 
انہوں نے بتایا کہ آج آغا خان ہسپتال کے طبی ماہرین کی ٹیم جن میں مختلف سرجنز شامل تھے نے میاں نواز شریف کی مختلف میڈیکل رپورٹوں کا معائنہ بھی کیا۔