اسلام آباد: (دنیا نیوز) چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے چینی باشندوں کی جانب سے پاکستانی لڑکیوں کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کی رپورٹس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے چینی باشندوں کی جانب سے پاکستانی لڑکیوں کی سمگلنگ پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ 3 روز میں معاملہ پر رپورٹ کمیٹی کو پیش کی جائے۔
سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اطلاعات ملی ہیں کہ چینی باشندے پاکستانی میرج بیور اور ایجنٹس سے مل کر پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادی کرتے ہیں۔ شادی کے بعد پاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی کا دھندہ کروایا جاتا تھا یا انکے اعضا نکالے جاتے ہیں۔ ملوث چینی باشندوں، مقامی میرج بیورو اور ایجنٹس کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔