لاہور میں دہشتگردی کا واقعہ حکومت کی نالائقی کا ثبوت ہے، رانا ثناء اللہ

Last Updated On 08 May,2019 04:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق صوبائی وزیر قانون اور مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ لاہور سیف سٹی ہے اور اس میں دہشت گردی کا واقعہ ہو جانا حکومت کی نالائقی، نااہلی اور عوام کے جان ومال کے حوالے سے عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

دنیا ٹی وی کے ہیڈ آفس کے دورے کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے تین ماہ میں تین آئی جی تبدیل کر دیئے جس کی وجہ سے منظم فورس کا مورال خراب ہوا۔ داتا دربار کے ارد گرد بہت پہلے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائی کرنی چاہیے تھی لیکن حکومت کی عدم دلچسپی اور نااہلی کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعہ ہونا بہت افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف نے سیف سٹی منصوبہ لگایا جس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اور اس منصوبے کی وجہ سے آج لاہور میں اس طرح واقعات میں کمی آئی لیکن اس تبدیلی سرکار نے اپنی انا کی خاطر اچھے افسروں کو تنگ کرنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے کوئی بھی شخص ان کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔
 

Advertisement