لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کی اتحادی جماعت نون لیگ کی ہمنوا، مسلم لیگ ق نے جنوبی پنجاب کے ساتھ بہاولپور صوبے کی بحالی کا بھی مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی مرکزی قیادت نے بہاولپور صوبے کی بحالی کے لئے جدوجہد تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا، مسلم لیگ قائداعظم باضابطہ طور پر اتحادی حکومت کے سامنے معاملہ اٹھائے گی، بہاولپور صوبے کی بحالی کے لئے پارلیمنٹ اور کمیٹی کی سطح پر بھرپور موقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالہی، چوہدری مونس الہی وفاقی سطح پر بات کریں گے، وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ بہاولپور صوبے کی بحالی کی تحریک کے اہم محرک ہیں، مسلم لیگ ق اس ضمن میں پارٹی کی سطح پر بھی جلد ٹھوس حکمت عملی اختیار کرے گی۔