اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک اور عوام کے مفاد میں آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، ملکی مفاد میں جتنے مشکل فیصلے عمران خان نے کیے کوئی اور لیڈر سوچ بھی نہیں سکتا۔
مشیر اطلاعات فردوس عاشتق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے سابقہ حکمرانوں کی بد انتظامی اور بد عنوانی کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا، وزیراعظم حکومت اپنے اصلاحاتی پروگرام کے ذریعے معاشی چیلنجز پر جلد قابو پالے گی، پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل پر گامزن ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کو مقدم رکھا۔
ادھر صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا معیشت میں بہتری لائینگے، پہلی مرتبہ غیر ملکی رقوم لوٹ مار اور اقربا پروری کیلئے استعمال نہیں ہونگی، معیشت کی مضبوطی اور ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا امید ہے پی ٹی آئی حکومت کا یہ پہلا اور آخری قرضہ ہوگا، نیک نیتی اور ایمانداری وزیر اعظم اور اُن کی ٹیم کا طرہ امتیاز ہے، وسیع تر ملکی مفاد میں کڑوی گولی نگل رہے ہیں۔