اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم نواز کی نا اہلی کی خواہشمند پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی اپنی اہلیت خطرے میں پڑ گئی، ملیکہ بخاری، کنول شوذب کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیر کو کیس کی سماعت کریں گے، عدالت نے تینوں ممبران قومی اسمبلی کے وکلاء سے دلائل طلب کر رکھے ہیں، ملیکہ بخاری اور کنول شوذب کی اہلیت کیخلاف ن لیگ نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملیکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں، کنول شوذب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی، عدالت سے استدعا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیا جائے۔ ایم این اے تاشفین صفدر کی دوہری شہریت پر نااہلی کیس پر بھی پیر کو سماعت ہوگی۔