آئی ایم ایف شرط: بجلی 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

Last Updated On 14 May,2019 10:17 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد عوام مزید مہنگائی کیلئے تیار ہو جائیں، حکومت بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ اضافہ کرے گی، خزانے پر 200 ارب روپے کا بوجھ کم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم سے بجلی کے نرخ بڑھانے کی حامی بھرلی، بجلی کے نرخ 2 روپے 60 پیسے فی یونٹ تک بڑھنے کا امکان ہے، بجلی کے نرخ 2 قسطوں میں بڑھائے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں نرخ یکم جولائی سے ایک روپے 30 پیسے بڑھنے کا امکان ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں بجلی کے فی یونٹ نرخ یکم ستمبر سے ایک روپے 30 پیسے بڑھنے کا امکان ہے۔ حکومتی اقدام سے قومی خزانے پر سبسڈی کی مد میں دیئے جانے والے 200 ارب روپے کا بوجھ کم ہوگا۔
نئے ٹریف میں فی یونٹ 12.98 پیسے سے 15.58 پر آجائے گا، حکومت نے آئی ایم ایف کو سرکولر ڈیٹ کم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے، حکومت لائن لاسز، چوری، ڈسٹری بیوشن کو بھی بہتر بنائے گی۔
 

Advertisement