اسلام آباد: (دنیا نیوز) پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی بھی مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے قیمت میں 80 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔
بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ادا کرنا ہوگا۔