اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشکوک ٹرانزیکشن اور اوپل 225 انکوائریز میں پیش ہونے کا نوٹس، سابق صدر آصف علی زرداری مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو دو انکوائریز میں جمعرات 16 مئی کو طلب کر لیا ہے۔
نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس کیس کے سلسلے میں مشکوک ٹرانزیکشن اور اوپل 225 انکوائریز میں پیش ہونے کے لیے نوٹس بھجوایا ہوا ہے۔
نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن انکوائری میں تفتیشی افسر احمد سعید وزیر کے روبرو بیان ریکارڈ کروائیں۔
آصف زرداری کو اوپل 225 انکوائری میں بھی طلب کیا گیا ہے۔ زرداری گروپ پر اوپل 225 مشترکہ منصوبے میں ایک ارب روپے کی مبینہ رشوت لینے پر جواب مانگا گیا ہے۔