اب عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے: مریم نواز

Last Updated On 19 May,2019 01:12 am

لاہور:(دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ملک کی بگڑتی معاشی صورت حال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں دھڑا دھڑا ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ پچھلے ہفتے سٹاک مارکیٹ 17 سال میں کم ترین سطح پر رہی۔ اب تک روپے کی قدر میں 100 فیصد کمی ہو گئی۔ اب عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے۔

دنیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہم رہنمائوں کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا گیا ہے۔ طلب کیے گئے اجلاس میں پارٹی کی نائب صدر مریم نواز بھی شرکت کریں گی۔ اجلاس میں پارٹی کے اہم رہنما اور صوبائی صدور کو بھی بلایا گیا ہے۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

دوسری طرف تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے وزیر صرف ایک کام جانتے ہیں اپوزیشن کا گالیاں دینا۔ یہ حکومت پاکستان کی معیشت کے ساتھ قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔ ہم چاہتے ہیں جمہوری نظام اپنی مدت پوری کرے۔

 

 

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جلد طے کریں گے کہ حکومت کو کب دباؤ کے ذریعے مڈٹرم الیکشن کی طرف لایا جائے۔ اس بات کا فیصلہ اپوزیشن کی قیادت صلاح مشورے کے بعد کرے گی۔