لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے ملکی خود مختاری کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے لکھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں؟ نااہل حکمران اسی شش وپنج میں رہے۔
Within 9 months,the incompetent government has brought the country to a complete economic collapse. The masses are suffering while rulers enjoy perks & privileges. All sectors of the economy stand at the verge of disaster. The experiment has miserably failed. #SayNoToIncompetence https://t.co/vQvRhSM6Nk
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 13, 2019
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئی ایم ایف نے کے پاس ملکی خود مختاری کو گروی رکھ دیا ہے۔ 9 ماہ کی حکومتی نااہلی سے ملک معاشی تباہی دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام مشکلات میں مبتلا ہیں جبکہ دوسری جانب حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ حکومت کا یہ تجربہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔