لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کسی جرم کی سزا نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہے ہیں۔
مریم نواز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو کسی جرم کی سزا نہیں مل رہی بلکہ وہ عوام کے درد کی آواز بننے کی سزا بھگت رہے ہیں۔
نوازشریف کسی جرم کی سزا نہیں بلکہ عوام کی آواز بننے کی سزا بھگت رہا ہے
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 3, 2019
نوازشریف کی قربانیاں جتنی سخت ہیں انکا پھل بھی اتنا ہی میٹھا ہوگا اور یہ پھل قوم کی آنے والی نسلوں کے لئیے ہے
میں ایک بار پھر کہتی ہوں کہ نوازشریف انشاءاللہ آپ کا سر جھکنے نہیں دیگا
یہ جدوجہد آپ کے لیئے ہے
انہوں نے کہا کہ وہ ایک بار پھر کہتی ہیں کہ نواز شریف انشاء اللہ آپ کا سر جھکنے نہیں دیں گے۔