بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور ملتان روڈ پر شریف آباد کے قریب پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹینکر لیک ہونے کے باعث پٹرول سڑک بہنے لگا جبکہ ریسکیو اور پولیس سمیت دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا۔
بہاولپور ملتان روڈ پر شریف آباد کے قریب پٹرول سے بھرا ایک اور آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے باعث ٹینکر میں موجود پٹرول سڑک بہنے لگا جبکہ ریسکیو اور پولیس سمیت دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا، اس دوران پٹرول گرنے والی مین ہائی وے روڈ کو دونوں اطراف سے تمام تر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر آبادی کے مقام پر الٹا جس کے باعث پٹرول بہہ کر سڑک کے قریبی آبادی میں بھی داخل ہونا شروع ہوگیا تاہم ریسکیو کی ٹیم نے پٹرول گرنے والے مقام کو ممکنہ حادثے کے پیش نظر پانی سے واش کرنا شروع کردیا۔
پچھلے دوگھنٹے سے مین ہائی وے روڈ پر ملتان روڈ مکمل طور پر بند کردی گئی جبکہ اس دوران سندھ اور پنجاب کی ٹریفک کو جی ٹی روڈ کے ذریعے متبادل راستہ دے کر شہر کے اندر سے ٹریفک کو گزارا جارہا ہے۔