شہباز شریف صاحب "چیمبر" آپ کا خالی ہے، فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

Last Updated On 26 May,2019 03:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف صاحب آپ کی یہاں تلاش جاری ہے، میدان چھوڑ کر بھاگنے والے دوسروں کو درس دے رہے ہیں، شہباز شریف صاحب چیمپبر آپ کا خالی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ شہباز صاحب، اسحاق ڈار کے ساتھ واپس آئیں تاکہ سچ جھوٹ کا پتہ چلے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جو میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں وہ دوسروں کو دروغ گوئی کا درس دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عمران خان سے زیادہ جھوٹ بولنے والا وزیراعظم آج تک نہیں دیکھا، ان کا اوپر والا چیمبر خالی ہے۔