اسلام آباد: (دنیا نیوز) آصف علی زرداری نے نیب راولپنڈی میں آج پیش ہونے سے معذرت کرلی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے نیب کو درخواست دے دی۔
آصف زرداری کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ آج ہائی کورٹ میں کیس ہے، پیش نہیں ہو سکتا، عید کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں پیش ہو جاؤں گا۔ ذرائع کے مطابق نیب آصف زرداری کی درخواست پر فیصلہ کرے گا۔
یاد رہے نیب کی جانب سے آصف علی زرداری کو آج طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ سندھ حکومت کے دئیے گئے غیر قانونی ٹھیکوں میں خرد برد کی گئی، اس سے آپ کے اور اہل خانہ کے ائیر ٹکٹس، نجی طیاروں کے اخراجات اور نوڈیرو ہاؤس کے اخراجات چلائے گئے، نیب تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہو کر جواب دیں۔