اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ مشیر خزانہ کی جانب سے بجٹ پر حکمت عملی پیپر کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 4 فیصد مقرر کیا جائے گا، مہنگائی کی شرح 8.27 فی صد رہنے کی توقع ہے جبکہ زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 2.9 فیصد مقرر کیا جائے گا۔
اجلاس میں احساس اور کامیاب جوان پروگرام پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔