وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

Last Updated On 24 May,2019 03:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ وفاقی وزیرعلی زیدی، نعیم الحق،عبدالرزاق داؤد بھی ان کے ہمراہ ہیں جبکہ وزیراعلی سندھ گھوٹکی چلے گئے۔

 

وزیراعظم عمران خان کراچی گورنر ہاوس پہنچ گئے جہاں ان کی تاجروں کے وفد سے ملاقات ہو گی۔ وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ کے اجرا سے متعلق اجلاس کی صدارت کرینگے۔ سندھ سے اتحادی جماعتوں کے وفد کی ملاقات بھی مصروفیات کا حصہ ہونگی۔

وزیراعظم عمران خان شوکت خانم میموریل ہسپتال کی عطیات مہم کیلئے افطار عشائیہ میں بھی بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے۔ اس سے قبل وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ گھوٹکی و سکھر کے دورے پر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی کو وزیراعظم کےاجلاس و مصروفیات میں مدعو ہی نہیں کیا گیا تھا۔ مرادعلی شاہ وزیراعظم عمران خان کےاستقبال کیلئے بھی ایئرپورٹ نہیں گئے۔