سندھ میں اپوزیشن نے حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا

Last Updated On 29 May,2019 08:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں بھی اپوزیشن نے حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کرپشن اور ایڈز کے خلاف عوام کو سڑکوں پر لائے گی۔ حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی تحریک تو ابو بچاؤ مہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے عید کے بعد مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر معاملات پر عوامی رابطہ مہم چلانے کا اعلان کیا تو تحریک انصاف بھی میدان میں آ گئی۔

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عید کے بعد کرپشن اور ایڈز کے خلاف سندھ بھر میں دما دم مست قلندر ہوگا۔

خرم شیر زمان نے بھی سندھ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صوبے کو ایک سال میں 292 ارب روپے کا چونا لگایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم سے پیپلز پارٹی اوراس کے چیئرمین کو فائدہ ہوا ہے۔ وفاق سے ترمیم کو ختم کرنے کا مطالبہ کروں گا۔

 

Advertisement