اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینےکا حکم دے یا۔ عدالت نے کہا انتظامیہ بلدیاتی نمائندوں کی مشاورت کے بغیر ترقیاتی کام نہ کرائے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات دینے کے حکم پر عمل کریں، چیرمین یونین کونسل کی مرضی کے بغیر ترقیاتی کام نہیں ہوسکتا، ترقیاتی کام یونین کونسل چیرمینوں کی زیر نگرانی کرائے جائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بہارہ کہو سے ملحقہ واٹر سپلائی اسکیم کو بھی چیرمین یوسی کو دینے کا حکم دیا۔ بلدیاتی نمائندوں چئیرمینوں نے اختیارات سے متعلق ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، ایڈوکیٹ قاضی عادل عزیز نے چیئرمین یوسیز کی جانب سے دلائل دیئے۔