لاہور: (روزنامہ دنیا) برٹش ایئرویز نے 11 سال بعد پاکستان کے لیے پروازیں شروع کر دیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برٹش ایئرویز کا فلائٹ شیڈول جاری کر دیا۔ پہلی پرواز 3 جون کو صبح ساڑھے 9 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے طیارے کو واٹر سلیوٹ پیش کیا جائے گا۔
برٹش ایئرویز اسلام آباد اور لندن کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں آپریٹ کرے گی۔