اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن میں پہلی مرتبہ ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی، 150 ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات میں تضادات سامنے آگئے۔
الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کو خطوط لکھ کر وضاحت طلب کرلی۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے خطوط ارسال کرنے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا تضاد ثابت ہونے پر رکن کے خلاف کرپٹ پریکٹس کا مقدمہ دائر ہوگا، کرپٹ پریکٹس ثابت ہونے پر رکن پارلیمنٹ نااہل ہوسکتا ہے۔