اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کے نام پر اولادوں کی باریوں کا شیڈول طے کیا گیا، ماضی کے حکمرانوں کا قوم پر لادا ہوا بوجھ اتار رہے ہیں۔
مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاکستان کے عوام نے عمران خان کو حقیقی مینڈیٹ دے کر آپ کا منصوبہ ناکام کر دیا، پاکستان کو دو خاندانوں کے آمرانہ راج سے آزاد کرانے پر موروثی سیاست والوں کو تکلیف ہے، حکومتی مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔