اسلام آباد: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی جدوجہد کا ہمیشہ سے ہر اول دستہ رہی اور رہے گی۔
مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ن لیگی متوالوں کا سپریم کورٹ پر حملہ تاریخ کا سیاہ ترین اور شرم ناک واقعہ ہے، عدلیہ کی تضحیک میں مجھے کیوں نکالا کی قریہ قریہ نگر نگر مہم قوم کے ذہنوں میں ابھی تازہ ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ن لیگی کسے بے وقوف بنا رہے ہیں ؟ ن لیگ اداروں اور قانون کا احترام اپنی منشا اور سہولت کے مطابق کرتی ہے۔