اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کی نشستیں بڑھانے سے متعلق آئینی ترمیم تاخیر کا شکار، الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
آئینی ترمیم میں تاخیر الیکشن کمیشن کے لیے درد سر بن گئی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے عید کے بعد بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کی جائے گی، قبائلی علاقوں کے 16 حلقوں کے لیے 28 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔
ترجمان الیکش کمیشن کے مطابق آئینی ترمیم منظور ہونے تک انتخابی عمل کو نہیں روکا جائے گا، آئینی ترمیم منظور ہونے کی صورت میں انتخابات موخر کیے جانا تھے۔