خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال کے نواحی علاقے عباس نگر میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 6 بچے اور 2 خواتین بے ہوش ہو گئیں جنہیں ریسکیو نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔
خانیوال میں غریب محنت کش کے بچوں کے کھانا کھاتے ہی طبعیت بگڑ گئی اور تمام گھر والے بے ہوش ہو گئے۔ اہل خانہ کے مطابق زہریلے چاولوں کے باعث بے ہوش ھونے والے بچوں میں دو بیٹیاں اور 5 بیٹے شامل ھیں۔
ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں بچوں کو طبی امداد دی جا رہی ھے، متاثرہ بچوں میں سعدیہ، رضیہ، محمد علی، طاہر، شاہدہ، ارشد اور بچوں کی ماں شامل ھیں جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق تمام بچوں کا علاج جاری ھے۔
خواتین کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئ ھے اور ضلع انتظامیہ کی ہدایات پر بہترین طبی امداد دی جا رہی ہے۔