اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے دوران دادو اور ٹھٹھہ شوگرملز کی اونے پونے داموں فروخت کے حوالے سے نیب کو مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ کے خلاف ٹھوس شواہد مل گئے۔ چیئرمین نیب نے ٹھٹہ اور دادو شوگر ملز انکوائری کو انوسٹی گیشن میں بدلنے کی منظوری دے دی ، اس معاملے میں گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔
بتایا گیا ہے کہ دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز کوکوڑیوں کے بھاؤ اومنی گروپ کو فروخت کیا گاب، اس معاملے میں سرکاری ذرائع کا بے دریخ استعمال بھی ہوا، معاملے سے متعلق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اورسابق وزیراعلی قائم علی شاہ اپنے بیانات بھی نیب کو ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ قبل ازیں اومنی گروپ کے تمام عہدیداروں سے بھی نیب کی تفتیش مکلس ہو چکی ہے۔
چئیرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلی قائم علی شاہ کے خلاف ٹھوس شواہد ملنے پر ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کی انکوائری کو انوسٹی گیشن میں بدلنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد کیس میں بڑی گرفتاریوں کا امکان بھی ہے۔