اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ علیمہ باجی، جہانگیر ترین، فیصل واوڈا کو بے نامی اثاثے حلال کرنے کا موقع دیا گیا، عمران خان صاحب عوام سے کئے گئے وعدوں کا جواب کون دے گا ؟۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب نے ایک سال پہلے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کی ایمنسٹی سے جو فائدہ اُٹھائے گا آپ اُس کو جیلوں میں ڈالیں گے، علیمہ باجی کس جیل میں ہیں، وزیراعظم بیوی، بچوں اور بہنوں کے اثاثے ڈکلئر کریں، حکومت نے 10 ماہ میں 30 ہزار ارب قرضہ لیا اور ایک اینٹ نہیں لگائی، آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ عوام کی جیبیں خالی کرے گا۔