لاہور: (دنیا نیوز) جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ لگتا ہے نیب نے حکومت کیخلاف تحریک شروع کرا دی ہے۔ گرفتاریاں سیاست کا حصہ ہوتی ہے،۔ سیاست دان گرفتاریوں سے نہیں گھبراتے، یہ بازومیرے آزمائے ہوئے ہیں۔ متحدہ بانی کی گرفتاری کا مجھے علم نہیں۔ ججز ریفرنس پر ہماری نظر ہے، وکلا کمیونٹی کوسیاست دانوں کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں امن قائم کرنے کا مصنوعی دعوی کیا جاتا ہے۔ پرانے نیشنل ایکشن پلان کوتبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ججز ریفرنس پر ہماری نظر ہے، وکلا کمیونٹی کوسیاست دانوں کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے، اس مسئلے پرہمیں تائید حاصل کرنی چاہیے، طاقت کا استعمال کہیں بھی نہیں ہونا چاہیے،
خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور میٹرو منصوبہ 110 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اخترمینگل کو ایک جھٹکا لگے تواپوزیشن میں ہوں گے۔ مذہبی جماعتیں سب ایک پیج پرہیں۔ موجودہ حکومت نے ملک کی نظریاتی شناخت پرحملے کیے ہیں۔ 13ملین مارچ کرچکے ہیں۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ جون کے آخرمیں اے پی سی ہوگی۔ ملکی معیشت کی انتہائی خوفناک صورتحال ہے۔