اسلام آباد: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سویلین قیادت گرفتار ہے، ریاست کی واضح ترجیح جمہوری قوتوں کی آواز دبانا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سو یلین جمہوری قیادت گرفتار ہے جبکہ کالعدم تنظیمیں ،گڈ طالبان اوردہشت گردوں کے سہولت کار وزیر دندناتے پھررہے ہیں۔
While democratic civilian leadership have been arrested banned organizations, good taliban and minister who facilitated terrorist roam free. Clearly priority of the state is to crush democratic civilian voices while continuing to coddle & harbor terrorists & extremists.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 12, 2019
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سویلین جمہوری قیادت تو گرفتار ہے مگر کالعدم تنظیمیں، گڈ طالبان اور دہشت گردوں کے سہولت کار وزیر دندناتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مسلسل دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔
عمران خان نے آدھی رات کو خوفزدہ ہو کر خطاب کیا: بلاول بھٹو کا ٹویٹ
قبل ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آدھی رات کو خوفزدہ ہو کر خطاب کیا، ڈر ہے آئی ایم ایف سے بجٹ منظور نہ ہوا تو انکی حکومت گر جائیگی۔ انہوں نے کہا کوئی باضمیر مہنگائی اور بے روزگاری کو ووٹ نہیں دیگا، بجٹ معاشی خود کشی ہے پیپلز پارٹی اسے منظور نہیں ہونے دیگی۔