اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مشکلات میں گھرے سابق صدر آصف زرداری کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے سولر پروجیکٹ ٹھیکہ کیس میں گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔
نیب کے تفیشی افسر نے بتایا کہ سولر پروجیکٹ میں غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق کیس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے کیونکہ اس مرحلے پر ان کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے۔
نیب کے بیان پر عدالت نے آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری نمٹا دی۔