اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے آصف زرداری کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے سابق صدر کو 21 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری دباؤ ڈالنے کے لیے ہے، سیلکٹڈ وزیراعظم کو کچھ پتہ نہیں، وزیر داخلہ سب جانتے ہیں، گرفتاری تھرڈ ورلڈ ممالک میں سیاست کا حسن ہے، میں نے کہا تھا سب حکومت کرتی ہے، عمران خان کو لندن بھاگتا دیکھ رہا ہوں، پرویز مشرف سیاست دان نہیں اس لیے گرفتاری سے ڈرتے ہیں۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا میرے دور میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، ہم نے سزائے موت پر بھی پابندی لگا رکھی تھی۔