اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بات بہت آگے جاچکی ہے، اب حکومت کیساتھ کسی قسم کی بات نہیں ہوسکتی، عمران خان کسی اور کے اشارے میں یہ سب کام کر رہے ہیں۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہاز پر لگائے گئے الزامات غلط تھے، وکلا کو دستاویزات فراہم نہیں کی گئی، آج عوام دشمن بجٹ پیش ہونا ہے اس لئے نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری کا حکم تھا، اپوزیشن نے اس سے قبل جیلیں بھی کاٹی اور پھانسی بھی چڑھے، آج حمزہ شہباز کیلئے گرفتاری نئی نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، موجودہ حکومت ٹول بنی ہوئی ہے، کسی کے ایجنڈے پر پاکستانی معیشت کو کمزور کر رہی ہے، عمران خان کے دوست نے چیئرمین نیب پر دباؤ ڈالنے کیلئے ویڈیو لیک کی، نیب وزیراعظم کی ایما پر چل رہی ہے۔