اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی پی رہنماؤں کے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مذاکرات پھر ناکام ہوگئے، آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر آج بھی جاری نہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے سابق صدر آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر مثبت جواب نہیں دیا، پیپلزپارٹی کے رہنما اسد قیصر کے رویئے سے مایوس ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پروڈکشن آرڈر کے اجراء سے متعلق رولز موجود ہیں، آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر پر بار بار وزارت قانون سے رائے مانگنے کا کہا جا رہا ہے، آصف زرداری کے پروڈکشن سے متعلق وزارت قانون سے رائے لینے کی ضرورت ہی نہیں، پروڈکشن آرڈر سے متعلق قواعد 90 موجود ہیں، آصف زرداری سمیت دیگر ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے ہیں۔