اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی سیٹیزن پورٹل کی کامیابی سے متعلق ٹویٹ کے بعد مختلف ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کا ایپلیکیشن پر اعتماد بڑھنے لگا، صارفین کی بڑی تعداد نے سیٹزن پورٹل ایپ ڈاون لوڈ کر لی۔
پاکستان کے علاوہ سعودی عرب،دبئی اورلندن سمیت مختلف ممالک میں موجود پاکستانیوں نے سیٹیزن پورٹل ایپ ڈاون لوڈ کر لی، دو ہزار 426 افراد نے چند گھنٹوں میں ایپلیکیشن کا استعمال کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سٹیزن پورٹل پر 8 لاکھ میں سے 6 لاکھ 80 ہزار شکایات حل ہوچکی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے افراد تک پہنچنے کے لیے کسی سفارش کی ضرورت نہیں، 8 ماہ کے دوران 10 لاکھ افراد کا رجسٹریشن کرانا اس نظام کی افادیت پر اعتماد کا اظہار ہے، یہ عوامی طاقت کی سچی ترجمانی اور نیا پاکستان ہے۔
شکایات کے ازالے کی بات کی جائے تو؛
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 18, 2019
موصول ہونے والی 8 لاکھ شکایات میں سے 6 لاکھ 80 ہزار نمٹائی جاچکی ہیں۔ عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا اسی کو کہتے ہیں۔ یہی تو ہے نیا پاکستان۔ https://t.co/FHwljiuaUQ
وزیراعظم کی جانب سے سٹیزن پورٹل کی کامیابی پر مبنی ٹویٹ کرنے کی دیر تھی کہ بیرون ممالک رہنے والے پاکستانیوں نے ایپ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بڑی تعداد میں پورٹل کی ایپ ڈاون لوڈ کر لی۔