درخواست میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 18 ستمبر 2018ء کے بعد سماعت نہیں ہوئی، انٹرا کورٹ اپیل کی جلد سماعت کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس کی جلد سماعت کی درخواست کر دی ہے۔ عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ درخواست بطور پارٹی سربراہ دائر کی۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اٹھارہ ستمبر 2018ء کو کیس کی آخری سماعت ہوئی، سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی جلد سماعت کی جائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال ستمبر سے اب تک کیس پر سماعت نہیں ہو سکی، غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس کی جلد سماعت کی جائے۔