کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل سے ٹکر، 10 سالہ بچہ جاں بحق

Last Updated On 28 June,2019 12:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی 4 نمبر کے قریب سڑک پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، حادثے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہوگئے، اہل علاقہ نے ڈمپر ڈرائیور پر تشدد کیا جبکہ ٹینکرز اور گزرنے والے دیگر ٹرالرز کے شیشے توڑ دیئے اور آگ لگانے کی کوشش کی گئی، پولیس اور رینجرز کی نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔

پولیس اور رینجرز نے معتدد افراد کو حراست میں لیا جبکہ زخمی ڈائیور کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا۔