ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں خواتین سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین جبکہ تین مرد شامل ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں سو کے قریب افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 20 کے قریب زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق مولوی بازار کے کلورا میں پورو ماچل پل پر اس وقت حادثہ پیش آیا جب شمالی مشرقی شہر سلہٹ سے ڈھاکہ جا رہی تھی۔ ٹرین کے پانج ڈبے پٹڑی سے اتر گئے جن میں ایک ڈبہ نہر میں گر گیا اور دو نہر کنارے گرے۔
حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک سو سے زائد زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ 20 کے قریب زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
دوسری طرف سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جیسے ہی تحقیقات مکمل ہونگی میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔