'وزیراعظم اپوزیشن ارکان کو توڑنے میں مصروف، الیکشن کمیشن نوٹس لے'

Last Updated On 01 July,2019 03:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملکی معاشی صورتحال پر توجہ دینے کے بجائے ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن معاملے کا نوٹس لے۔

مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہارس ٹریڈنگ کرنا پی ٹی آئی کا وتیرا ہے، تحریک انصاف جادو ٹونے پر ہی چل رہی ہے، ماضی میں بھی جہانگیر ترین کا جہاز پچپن روپے کلومیٹر سے اڑتا رہا ہے، تمام سازشوں اور ہتھکنڈوں کےباوجود سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کے وزیراعظم کا ایک ہی مقصد ہے کہ وہ اقتدار کو طول دیں عوام کی چیخیں نکلے انہیں پرواہ نہیں، ملک کو معاشی اعتبار سے خطرات ہیں۔ انہوں ن مزید کہا کہ فواد چودھری نے ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف کی حکومت جادو ٹونے پر یقین رکھتی ہے جبکہ پیپلزپارٹی جادو ٹونے پر یقین نہیں رکھتی، سندھ کے ارکان اسمبلی بہادر اور باشعور ہیں۔