معاشی سفارتکاری کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آ رہے ہیں: شاہ محمود

Last Updated On 05 July,2019 01:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معاشی سفارتکاری کا آغاز کیا جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آ رہے ہیں، پاکستان کا مثبت امیج اور سیاحتی مواقع اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزارت خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ پاکستان ایک کثیرالثقافتی ملک ہے جہاں سیاحت کے بہترین مواقع موجودہیں۔ ان کی ترویج کیلیے بھی میڈیا کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان کے تشخص کو دنیا بھر میں موثر انداز میں اجاگر کرنے اور بہترین سفارت کاری کو اپنانے پر وزیرخارجہ کو مبارکباد پیش کی۔