اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سزائے موت کا قانون برطانیہ اور یورپی ممالک کیساتھ ملزمان حوالگی کے معاہدوں میں رکاوٹ ہے، حکومت نے تعزیرات پاکستان میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان بیرون ملک ملزمان کی ہر صورت حوالگی چاہتا ہے تاکہ پاکستان کے قانون کے مطابق ان کے خلاف مقدمات چلائے جائیں، تاہم برطانیہ اور یورپ پاکستان میں سزائے موت کے قانون کی وجہ سے ایسا کوئی بھی معاہدہ کرنے سے گریزاں ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر ہم بیرون ملک ملزمان کی وطن واپسی چاہتے ہیں تو پھر ہمیں اہم فیصلے کرنا پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سی پیک میں برطانوی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے، شاہ محمود