اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پاکستان کیلئے امریکی ناظم الامور پال جونز نے وزارت خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود سے پاکستان کیلئے امریکی ناظم الامور پال جونز کی ملاقات میں خصوصی طور پر افغانستان کے امور پر بات چیت کی گئی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں تعمیر و ترقی کا عمل افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنا مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔