راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نورالحسن کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے جاری خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم صرف کوشش کر سکتے ہیں، باقی اللہ تعالیٰ کی مرضی، اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے، آمین۔
COAS expresses grief on sad demise of Mr Noor Hassan, earlier air lifted to Lahore for treatment at private hospital.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 8, 2019
“Will of Allah is to be done while one can only make an effort. May Allah bless the departed soul. Aamen”, COAS.
آرمی چیف کی ہدایت پر نورالحسن کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کا علاج کیا جا رہا تھا۔