آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا برطانوی وزارت دفاع کا دورہ

Last Updated On 24 June,2019 11:49 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانوی وزارت دفاع میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا جہاں برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل سر نک کارٹر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

برطانوی وزارت دفاع میں وفود کی سطح پر بات چیت کی گئی جس میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ دونوں وفود نے مسلح افواج میں تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔