لاہور: (دنیا نیوز) صمصام بخاری نے کہا ہے کہ چیخوں کی اصل وجہ 10 برسوں کا حساب مانگنا ہے، ن لیگ کو اپوزیشن میں ورکرز کنونشن کیوں یاد آگئے ؟ نواز لیگ نے سیاسی انارکی پھیلانے کیلئے منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام کسی کی کرپشن کے تحفظ کیلئے سڑکوں پر نہیں آئیں گے، عدلیہ اور فوج کے خلاف ایجنڈے کے علاوہ نواز لیگ کے پاس کچھ نہیں، 10 سال کا کچا چٹھا سامنے آیا تو سابقہ کرپشن ماند پڑ جائے گی، پنجاب کرپشن اور گھوسٹ منصوبوں کا گڑھ بنا ہوا تھا۔
صمصا م بخاری کا کہنا تھا سستی روٹی، آشیانہ، لیپ ٹاپ، میٹرو جیسے منصوبوں کا جواب دینا پڑے گا، 56 کمپنیوں کے ان داتا نے کرپشن کا بازار گرم کیے رکھا، نواز لیگ نے کھیلوں کو بھی کرپشن سے معاف نہیں رکھا۔