پاکستان کی فضائی حدود 26 جولائی تک بند رہے گی، ذرائع سول ایوی ایشن

Last Updated On 11 July,2019 08:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ 26 جولائی تک ہر قسم کی ٹرانزٹ پروازوں پر پابندی ہے، اس سے قبل ٹرانزٹ اور اوور فلائی پر 12 جولائی تک پابندی عائد تھی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اوور فلائی پر پابندی کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔ بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی فضائی حدود 27 فروری سے بند ہے۔ پاکستان کی مشرقی فضائی حدود مکمل طور پر بند ہے تاہم ملک کی مغربی فضائی حدود میں جزوی آپریشن بحال ہے۔