بھارتی میڈیا افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنے پر مجبور

Last Updated On 16 July,2019 08:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارتی میڈیا افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوگیا۔ ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے کہ افغان امن مذاکرات سے بھارت کو الگ کر دیا گیا ہے۔

 ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، واشنگٹن، ماسکو اور بیجنگ طالبان کے ساتھ معاہدے کا مسودہ تیار کر رہے ہیں، کروڑوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود امن بات چیت سے نئی دلی کو الگ کر دیا گیا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ افغانستان کے سیاسی مستقبل میں بھارت کا کردار ختم ہو رہا ہے، پاکستان افغان امن عمل میں مرکزی حیثیت اختیار کر چکا ہے، پاکستان کی خطے میں جغرافیائی اور سیاسی حیثیت مستحکم ہوئی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پہلے سے بہتر پوزیشن پر آگیا ہے، سعودی عرب، متحدہ عر ب امارات، قطر سے امداد حاصل کرنے کے ساتھ چین بھی پاکستان کے ساتھ ہے۔ اخبار نے آئندہ ہفتے عمران خان کے امریکا کے دورے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

 

Advertisement