وزیراعظم کا دورہ امریکا باہمی تعلقات میں اہم ثابت ہوگا: شاہ محمود قریشی

Last Updated On 16 July,2019 02:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، دونوں ممالک میں مثبت اور تعمیری بات چیت ضروری ہے، وزیراعظم کا دورہ امریکا باہمی تعلقات میں اہم ثابت ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یورپی یونین نے پاکستان کیساتھ اہم اسٹریٹجک معاہدہ کیا ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکا سے اعتماد سازی کی فضا بحال ہوگی، دونوں ممالک میں مثبت اور تعمیری بات چیت ضروری ہے، پاک امریکا تعلقات میں نشیب و فراز آتے رہے، ہماری خارجہ پالیسی میں امریکا سے تعلقات ہمیشہ اہم رہے۔