اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وفاقی وزارت خزانہ و اقتصادی امور نے رواں مالی سال کے دوران معذور سرکاری ملازمین کے خصوصی سفری الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار روپے ماہانہ کردیا ہے جبکہ انہیں نارمل سفری الاؤنس بھی ملے گا۔
گریڈ 1 تا 4 کے معذور ملازمین کو 340 روپے، گریڈ 5 تا 10 کے ملازمین کو 460 روپے، گریڈ 11 تا گریڈ 15 کے ملازمین کو 680 اور گریڈ 16 تا 20 کے ملازمین کو 120 روپے ماہانہ سفری الاؤنس الگ سے دستیاب ہوگا۔