اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 2 کرپشن کیسز کی تحقیقات کی منظوری دے دی۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 2 کرپشن کیسز کی باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ نیب اعلامیے کے مطابق سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول منظور قادر کیخلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ جبکہ اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔
نیب اعلامیے کے مطابق ضیاء الدین ہسپتال انتظامیہ کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں، میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔